ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرکارکے پاس پارلیمنٹ کی تعمیراورمودی کے لیے جہازکے پیسے ہیں،غریبوں کے لیے نہیں: پرینکاگاندھی

سرکارکے پاس پارلیمنٹ کی تعمیراورمودی کے لیے جہازکے پیسے ہیں،غریبوں کے لیے نہیں: پرینکاگاندھی

Tue, 08 Dec 2020 23:13:36    S.O. News Service

نئی دہلی 8دسمبر(آئی این ایس انڈیا)کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی نے ٹویٹ کیا اور لکھا ہے کہ کسانوں کی حمایت کے لیے کانگریسی کارکنوں اورعہدیداروں کو آج پورے اتر پردیش میں گرفتارکیا جارہا ہے۔کاشتکارسخت سردیوں میں جنگ لڑرہے ہیں۔ کانگریسی  کارکنان اپنی آخری سانس تک کسانوں کے ساتھ ہے۔

پرینکا گاندھی نے کہاہے کہ کسان، جو اپنی محنت سے فصل کی کاشت کرتے ہیں اور ہماری پلیٹیں بھرتے ہیں،ان پرظلم کیاجارہاہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ جدوجہد ان لوگوں کے درمیان ہے جوآپ کی پلیٹ کو بھرتے ہیں اور جو ارب پتیوں کا بیگ بھرتے ہیں۔

پرینکا گاندھی نے کہاہے کہ بی جے پی حکومت کے پاس 20 ہزار کروڑ کی نئی پارلیمنٹ بنانے اور پی ایم مودی کے لیے16000کروڑ کا خصوصی جہاز خریدنے کے لیے رقم ہے، لیکن یوپی کے گنے کے کاشتکاروں کو 14000 کروڑ ادا کرنے کے لیے رقم نہیں ہے۔ 2017 کے بعدسے گنے کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ یہ حکومت صرف ملک کے ارب پتیوں کے بارے میں سوچتی ہے۔


Share: